ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل تعلقہ کے مختلف مقامات پر ورمہالکشمی کی خصوصی پوجا کا اہتمام

بھٹکل تعلقہ کے مختلف مقامات پر ورمہالکشمی کی خصوصی پوجا کا اہتمام

Fri, 04 Aug 2017 21:14:27    S.O. News Service

بھٹکل:4/اگست (ایس اؤنیوز)بھٹکل تعلقہ کے مختلف مقامات کی مندروں میں ورمہالکشمی ہبا کے موقع پر خواتین نے خصوصی طورپر پوجا کا اہتمام کیا ۔منکولی دیواڑیگا ہال میں دیواڑیگا طبقہ کی سیکڑوں عورتیں ورمہا لکشمی ہبا کے موقع پر خصوصی پوجا کا اہتمام کیا۔ ہا ل میں مندر کے پجاری شری دھر بھٹ کلش نصب کرکے ورمہالکشمی کی خصوصی پوجا کی۔

صبح سے ہی مختلف مقامات سے سماج کی سیکڑوں عورتیں ہال میں جمع ہوکر پوجا میں شرکت کیں۔ اس موقع پر طبقہ کے ذمہ دار اچویت دیواڑیگا، منگلا ، پرمیشور دیواڑیگا، وینکٹیش دیواڑیگا موجود تھے۔

اسی طرح شرالی الویکوڑی مندرمیں بھی ہزاروں خواتین نے شری دیوی کی پوجا میں شرکت کی۔ اس کے بعد عوامی سطح پر طعام کا انتظام کیا گیا تھا جس میں ہزاروں لوگوں نے دوپہر کا کھانا کھایا۔ اس کے علاوہ کڈوین کٹا کی شری درگا پرمیشوری ، منڈلی کی شری درگا پرمیشوری ، شانتیری کاماکشی مندر سمیت مختلف مقامات پر خصوصی پوجا کی گئی۔ 

4-bkl-02-devadiga_vara_lakshmi_puje.jpg

 


Share: